اوکاڑہ،16جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے عیدالاضحی کے حوالہ سے لگائی گئی منڈی مویشیاں کادورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کی طرف سے ایس او پیز کے مطابق کئے گئے تمام انتظامات کاجائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ صحت، لائیو سٹاک ، ریسکیو 1122کی طرف سے لگاۓگئے مختلف کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے مویشی منڈی میں آنے والے وہ لوگ جن کو وہاں پرکورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگائی گئی کا ریکارڈ چیک کیا اسی طرح محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے جانورں کی بیماریوں کے سدباب کے لئے فراہم کی گئی ادویات وغیرہ کے لئے لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور عملے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی اور لوگوں کوبہترین ماحول فراہم کرنے پر اطمینان کااظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد سعید منج، لائیو سٹاک آفیسرڈاکٹر حق نواز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشیدجیلانی،میڈیا پرسنزاور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاران بھی موجود تھے۔











