خوشاب،16 جولائی (اے پی پی ): قائم دین کے مقام پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا۔ڈوبنے والے نوجوان عالیان کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے۔
ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کا تعلق سٹی گوندل سے بتایا گیا ہے۔ نوجوان کی لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔











