ملتان،19جولائی (اے پی پی): کمشنر ملتان کی سرپرستی میں ڈویژن میں شجرکاری نان سٹاپ جاری ہے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پیپل انکلیو بنا دیا گیا ہے، کمشنر جاوید اختر محمود نے یونیورسٹی میں پیپل کا تیار درخت لگایا اس موقع پر وی سی بی زی یو پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی میری درسگاہ ہے، اس کا مجھ پر حق ہے اور کہا پیپل انکلیو میں 130 پیپل کے تیار درخت لگائے گئے ہیں۔ جاوید اختر محمود نے کہا وزیراعظم کا گرین وژن نسل نو کی بقا کا وژن ہے اور کہا اپنے بچوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ دادی ہے۔
وی سی پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ شہر میں جاری شجرکاری کمشنر ملتان کی ماحول دوست پالیسی کی عکاس ہے، اساتذہ طلباء و طالبات گرین پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔











