ہری پور؛سری کوٹ غازی روڈ پر راہزنی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

117

ہری پور،20جولائی (اے پی پی): سری کوٹ غازی روڈ پر راہزنی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزمان نے چند روز قبل میڈیسن سپلائی کرنے والی گاڑی کو گن پوائنٹ پر روک کر نقدی و دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، عدالت نے چار گرفتار ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 ایس پی شعبہ تفتیش ہری پور مجیب الرحمان اور ڈی ایس پی غازی عمر حیات نے مشترکہ پریس کانفرنس میں  تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ غازی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل  سری کوٹ غازی روڈ پر میڈیسن سپلائی کرنے والی گاڑی کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک کر ایک لاکھ چھ ہزار روپے نقد اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے والے پانچ میں سے چار ملزمان سید عمران شاہ ولد یقعوب شاہ ساکن واہ کنیٹ ، ارشد محمود ولد محمد افضل ساکن واہ کنیٹ ، ہاشم ولد مرتضی مکھن کالونی ہری پور، رحیم ولد گل خان ساکن مکھن کالونی ہری پور کو گرفتار کر لیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 72ہزار روپے نقد واردات میں استعمال ہونی والی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم کی بھی جلد گرفتاری متوقع ہے، ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جدید طریقہ سے پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل کی، پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے  جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ایس پی مجیب الرحمان نے غازی میں قتل ہونے والی دو خواتین کے نامزد ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ملزم آصف خان  کے گھر پر گذشہ رات چھاپے مارے ہیں اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد کی ہے انشاء اللہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ قتل کی وجہ گھریلو ناچاکی تھی۔

پریس کانفرنس میں ایس ایچ او غازی تھانہ شفیق الرحمان اور شعبہ تفتیش کے انچارج سب انسپکٹر علی فرمان بھی موجود تھے۔