سیالکوٹ؛ آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے36جموں 3 سیالکوٹ میں پولنگ کا عمل جاری

42

سیالکوٹ،25 جولائی  (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے36جموں 3 سیالکوٹ میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، پولنگ صبح بغیر کسی وقفہ کےصبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،تمام پولنگ سٹیشنز میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کے پولیس کی نفری تعینات کر دی  گئی ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے36جموں 3 سیالکوٹ میں  ووٹرز کی کل تعداد 93369 ہے ، جن میں  سے  خواتین ووٹرز کی تعداد 38203 جبکہ مرد ووٹوں کی تعداد 55166 ہے۔ حلقہ میں مجموعی طور پر 138پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، مردوں کے لیے15اورخواتین کے لیے 15سٹیشن جبکہ 108 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم ہیں۔

 مذکورہ حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے چودھری محمد اسحاق امیدوار ہیں،دیگر 10میدوار بھی ہونے والے الیکشن میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔