ملتان؛یرقان کے عالمی دن کے موقع پرنشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

35

ملتان،28 جولائی (اے پی پی): یرقان کے عالمی دن کے موقع پر شبعہ امراض جگر معدہ آنت اور ہیپاٹاٹیس کلینک نشتر اسپتال اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام عوامی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جو کہ ہیپاٹائٹس کلینک سے شروع ہو کر نشتر روڈ سے ہوتے ہوئے مین گیٹ نشتر اسپتال پر اختیام پزیر ہوئی ۔

واک کے بعد  یرقان آگاہی سیمینار بمقام نشتر اسپتال آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس سے  شعبہ گیسٹرو انٹرلوجی کے  سربراہ ڈاکٹر آصف گل  نے خطاب کرتے ہوئے یرقان کی مختلف قسموں ، ان کے پھیلاؤ ، احتیاطی تدابیر، علاج اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص اور علاج کی نشتر ہیپاٹائٹس کلینک میں مفت فراہم کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا ۔

 اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد ڈاکٹر ، نرسوں ، پیرا میڈکس اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے بعد ہیپاٹائٹس کلینک نشتر اسپتال میں سینکڑوں افراد کی مفت ہیپاٹائٹس سکرینگ اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسین لگائی گئی۔