پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو آگاہی واک کا انعقاد

37

ملتان،02 اگست(اے پی پی): پولیو مہم کے سلسلے میں  پولیو آگاہی واک کی گئی اس موقع سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی، میڈم شبانہ، ربنواز وینس، ثمن ناز، شازیہ اسلم، صائمہ خان، اقصیٰ فاطمہ ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر وقاص فرید قریشی نے کہا کہ پولیو کے تدارک کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صحت مند انسان سے ہی صحت مند معاشرہ عمل میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ2021ء انشاء اللہ پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔

اس موقع پرمیڈم شبانہ، ربنواز وینس کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہی ہمارا عزم ہے پولیو کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے سے بہت سے بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے قطر ے لازمی پلوائیں اوراس مہم کو شہری کامیاب کرانے میں اپنا رول ادا کریں۔