ملتان، 02 اگست(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویزن میں 11ویں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہوا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا دورہ کیا اور کمشنر نے شہریوں کی شکایات سنی اور حل بارے احکامات بھی دیئے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے بارے عملی اقدامات کئے جارہے گزشتہ10 کچہریوں میں درخواستیں12097 وصول، 11927 حل کی گئیں ہیں۔ 76 درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے زیر التواء ہیں۔
کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں اور کہا عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کورونا ویکسینیشن کا سینٹر بھی ریونیو خدمت کچہری کے باہر قائم کردیا ہے، عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جارہا ہے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جارہی ہے، ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے اور کہا افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ ریونیو افسران پورے دن کی سروس ڈیلوری رپورٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو جمع کروانے کے پابند ہیں
ڈی سی ملتان علی شہزاد، ایڈیشنل کمشنر طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر، اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر،سب رجسٹرار جمیل حیدر ، کامران بخاری کچہری میں موجود تھے اور تحصیلدار،قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھا۔











