ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا گورنمنٹ گرلزہائی سکول بہبل والی اور گورنمنٹ غلام فاطمہ گرلزہائی سکول کا دورہ

49

نارووال، 02 اگست ( اے پی پی) : ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا گورنمنٹ گرلزہائی سکول بہبل والی اور گورنمنٹ غلام فاطمہ گرلزہائی سکول کا دورہ،ڈپٹی کمشنر نارووال نےسکولز انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والےکورونا ایس او پیز و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے ایک ماہ کی تعطیلات کے بعد کھلنے والے سکولز میں آنے والے بچوں کا استقبال کرتے ہوئے بچیوں کو ویلکم کیا،بچےڈپئی کمشنر نارووال کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے ان کی طرف سے اظہار مسرت،ڈپٹی کمشنر نارووال کی موجودگی میں سکول آنے والی بچیوں کا ٹمپریچرچیک کیا گیا، اور ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر طالبات میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے۔ سی ای او ایجوکیشن میاں محمد جمیل،ڈپٹی ڈی او(زنانہ)صدف طاہرہ،اے ای او فضا ثناء اللہ خاں،سینئر ہیڈ مسٹریس راحیلہ ارشاداور طاہرہ جاوید اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈپٹی کشنر نبیلہ عرفان نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمدکو ہرصورت یقینی بنائیں،اس سلسلہ میں سکولز انتظامیہ کی طرف سے زراسی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بچے کل کا روشن مستقبل اورقیمتی آثاثہ  ہیں،ان کی زندگیوں کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، اورحکومت  اس وائرس کوکنٹرول کرنے کے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے حکومتی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو ہم سب نے مل کامیاب بنانا ہے۔