بہاولنگر ، 02 اگست ( اےپی پی): بہاولنگر کا ایک اور سپوت مادروطن پر قربان ہوگیا، سبی میں ملک دشمن شرپسندوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے سپاہی محمد عمران کی نماز ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ آبائی علاقہ جامع مسجد منڈی صادق گنج میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج کےافسران ،اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی محمد عمران شہید کی مقامی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی شہید کی قبر پر آرمی چیف اور دیگر کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں شہید کی تدفین کے موقع پر پرجوش مناظر نظر آئے شہید کے 9 سالہ معصوم بیٹے نے پاک فوج کے افسر سے قومی پرچم وصول کیا تو اس موقع پر فضاء نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔شہید کے سوگواران میں بزرگ والدہ کے علاوہ ایک بیٹا ، دو بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں شہید کے معصوم 9 سالہ بیٹے سفیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے اور بھی بڑا ہوکر پاک فوج میں شامل ہوں گا اور ملک و قوم کی خدمت کروں گا ۔











