نوشہرہ ورکاں، 02 اگست ( اےپی پی): وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ضلع اور تحصیل سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر وڑائچ کی جانب سے احاطہ تحصیل میں ماھانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں عملہ ریونیو نائب تحصیلدار خالد ھمایوں ۔انچارج لینڈ ریکارڈ آفس۔گرداور۔اور پٹواریان موجود تھےاور کھلی کچہری میں علاقہ بھر سے آئے سائلین نے اپنی اپنی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر وڑائچ نے بعض درخواستوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی۔ نام کی درستگی کے لیے پیش ھونے والی درخواست پر انچارج لینڈ ریکارڈ آفس نوشہرہ ورکاں کو ھدایت کی ہے کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل معمولی نوعیت کے معاملات کو آڑے نہ لائیں۔











