ملتان، 03 اگست(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نےگرینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 10 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں۔ بچوں کو شہر بھر کے مختلف مقامات سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ دانش، 6 سالہ زین، 12 سالہ عدیل، 13 سالہ وقار، 12 سالہ علی حمزہ، 11 سالہ عتیق، 12 سالہ بابر، 7 سالہ قاسم، 11 سالہ محمد حمزہ، 8 سالہ رمضان شامل ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔











