ملتان، 04 اگست (اے پی پی ):پنجاب انٹر ڈویژن مرد خواتین یوم آزادی آرچری چیمپئن شپ کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کے ٹرائلزمکمل ہوگئے ہیں ،یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں مری میں منعقد ہونے والی انٹر ڈویژن آرچری چیمپئن شپ کے لئے ملتان ڈویژن کی مرد اور خواتین پر مشتمل آرچری ٹیم کا انتخاب بھی مکمل ہوگیا ۔
ان ٹرائلز میں ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔جن خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو ان ٹرائلز کے بعد منتخب کیا گیا ۔ان میں شائستہ کرن خانیوال،حبا عائشہ ملتان،فائزہ لاریب ملتان جبکہ مرد کھلاڑیوں میں شفاعت رسول خانیوال ،مرسلین وہاڑی اور عثمان خانیوال شامل ہیں۔یہ کھلاڑی مری میں ہونے والی انٹر ڈویژن یوم آزادی آرچری چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کریں گے ۔











