اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیراطلاعات نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی وی بیورو کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کیبل اور موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ڈیجیٹل میڈیا میں دلچسپی کو فروغ دیا جائے، ڈیجیٹل میڈیا میں نوجوانوں کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کی تجویز سے اتفاق کیا۔











