بہاولنگر، 07اگست ( اےپی پی): بہاولنگر میں وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت محکمہ انہار کالونی میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ انہار کے افسران و ملازمین نے شرکت کی ایکسین فورڈواہ اسد شفیق نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ آغازکیامہم کے دوران سب انجینیر حافظ ذیشان ، سپروائزر اینڈ ریکلیمیشن محمد شاہد اور دیگر نے بھی میزائل چوک،عارف والا چوک ،محکمہ انہار کالونی اور دیگر مقامات پر 500 سے زائد پودے لگائے اس موقع پرایکسین فورڈواہ اسد شفیق کا کہنا تھا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے ہمیں 500 پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہےجسے ہم نے کامیابی سے مکمل کر لیا ہے تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ بہاول نگر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ایکسین فورڈواہ اسد شفیق نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے پودے لگا کر ان کی أبیاری بھی کریں تقریب کے اختتام پر وزیراعظم پاکستان کی لمبی عمر اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔











