اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ

33

ملتان،09اگست (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اچانک اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سینٹر میں تعینات ملازمین کی حاضری بھی چیک کی، حاضری چیکنگ کے دوران دو ملازمین غیر حاضری پائے گئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے دونوں غیر حاضر ملازمین کو معطل کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ خواجہ عمیر محمود نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین کے مسائل بھی سنے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ ریونیو مسائل میں ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔