مظفرگڑھ؛ دریا چناب عبور کرتے ہوئے نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا،تلاش جاری

40

مظفرگڑھ، 10اگست(اے پی پی): نواحی علاقہ شہر سلطان کا رہائشی 22 سالہ قیوم ولد بشیر نامی نوجوان شہر سلطان کے قریب دریائے چناب عبور کرتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ڈراوننگ ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے۔