وہاڑی؛ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس، 16 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 170 ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

24

وہاڑی، 10 اگست  (اے پی پی ):صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 16 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 170 ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہائر ایجو کیشن، سپیشل ایجو کیشن، سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز، پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ورکس اینڈ سروسز، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ہائی ویز، ایری گیشن،پبلک بلڈنگ، ریسکیو 1122، جنگلات اور توانائی کے حوالے سے سکیموں کا جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے  کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، موجودہ حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ضلع وہاڑی میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کام بھر پور انداز سے جاری ہیں، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرکے عوام کے سامنے سر خروہوں گے تمام متعلقہ محکمے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہی۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر تیز ی سے کام جاری ہے، ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے، ترقیاتی کاموں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ تر قیاتی کاموں سے عوام کے درینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں ترقیاتی کاموں سے عوامی خدمت جاری رکھیں گے، ضلع وہاڑی میں اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مبین الہی، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،  ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی کے نمائندے عالمگیر خان،ایم پی اے رائے ظہور احمد کھر ل کے نمائندے رائے مبشر علی کھرل، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے نمائند ے سجاد خان کھچی، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان او ردیگر افسران اور ممبران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی امجد حمید چوہان، خالد محمود چوہان، خالد نثار چوہان، چوہدری مختار احمد، عبد الرؤف چوہدری اور دیگر ممبران موجود تھے۔