ملتان؛ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،کمرشل عمارات کے کیسز کا جائزہ لیا گیا

38

ملتان، 11 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں  منعقد ہوا ،اجلاس میں انڈسٹریل پارک سمیت مخلتف کمرشل عمارات کی منظوری کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے   بغیر نقشہ قائم غیر قانونی کمرشل عمارات کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بائی لاز کی خلاف ورزی کرکے انفراسٹرکچر تباہ کرنے والی عمارات کی انسپکشن کی جائے، قانونی تقاضوں کے مطابق پورا اترنے والی عمارات کو ہی این او سی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  زرعی و سکنی اراضی کو کمرشل کرنے کیلئے مکمل قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ، کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایم ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سمیت تمام ادارے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کے پھیلاؤ کو  مدنظر رکھ کر کمرشل روڈز کا تعین کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  انہوں نے  ضلعی ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مخلتف منصوبوں کی منظوری بھی دی۔