ملتان ؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

42

ملتان، 12 اگست )اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورونے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے  ہیں۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ جاوید، 12 سالہ محمد خان، 6 سالہ ناصر، 11 سالہ عامر، 13 سالہ عبدالسمیع، 11 سالہ حسنین، 12 سالہ اسد علی، 13 سالہ مطیع اللہ شامل ہیں۔

 بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ، نادرن بائی پاس، بوسن روڈ، شالیمار کالونی اور بذریعہ چائلڈ ہیلپ لائن کال ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 بچوں کا تعلق راولپنڈی، پشاور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔