یوم آزادی پر سبز جھنڈیوں کسیاتھ ساتھ پودے بھی لگا کر ملک کو سرسبز بنائیں

89

اسلام آباد ، 13 اگست (اے پی پی ): یوم آزادی ملک کے ساتھ محبت کے اظہار کا دن ہے۔ لوگ گلی محلوں، گھروں، گاڑیوں اور عمارتوں پر قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ پورا ملک ماہ اگست میں سبز ہلالی پرچموں کے رنگوں میں رنگ جاتا ہے، ہمیں اپنے ملک کو سرسبز بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

وہ سبز رنگ جو ہمارے ماحول کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے موجودہ حکومت کا بلین ٹری سونامی پروگرام ملک کو سر سبز بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آئیے اس یوم آزادی پر پودے لگا کر ہم سب اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں ،اس یوم آزادی پر آنے والی نسلوں کو سر سبز پاکستان کا تحفہ دیں۔