اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے یوم آزادی پر ا پنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی صورت میں ہمیں بہت بڑی نیکی دی ہے اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں ، اس کا خیال کریں اور جو کچھ ہم سے پاکستان کیلئے ہو سکتا ہے وہ ہم کریں ۔











