اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ):چئیرمین خصوصی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے ، ایک ایسا دن ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن کو عقیدت سے منا نا چاہیے اور رب کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔











