اس یوم آزادی پر وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہر شخص درخت لگائے تاکہ پاکستان کلین اور گرین ہو؛ سید حسین جہانیاں گردیزی

127

لاہور ،13 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی  نے  یوم آزادی  پر  اپنے  پیغام میں  کہا ہے کہ جشن آزادی ہمیں پر جوش طریقے سے منانا ہے ، ہم میں سے ہر کوئی  وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ایک ایک پودا لگائے تاکہ ہم اپنے ملک کو کلین اور گرین بنا سکیں ۔انہوں  نے کہا کہ اپنی قوم سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔