ملتان؛حکومت پنجاب کا شہروں کی اپ گریڈیشن بارے انقلابی اقدام، مکمل سروے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عملی آغاز

25

ملتان، 13 اگست (اے پی پی ): حکومت پنجاب کا شہروں کی اپ گریڈیشن بارے انقلابی اقدام،شہر کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل سروے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عملی آغاز ہو گیا ہے۔شہروں کی اپگریڈیشن فیز2 کیلئے سروے میں سول سوسائٹی کے افراد کی رائے طلب کی گئی ہے۔

پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام ٹیم کی کمشنر آفس آمد ہوئی جہاں  کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت شہر کی اپ گریڈیشن  کے حولے سے اجلاس  جمعہ   کو  یہاں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں  کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے اربن ڈویلپمنٹ وژن کے تحت فیز 2 کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پروگرام اربن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا،ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔عوامی سہولیات، ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل ریسرچ کی جائے گی ، سول سوسائٹی کے افراد کی رائے ہمارے لئے اہم ہے  جبکہ کمیونٹی کے مثبت کردار کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔

 چیف اپریشن ڈیزائن اور بزنس ماڈل علی طارق نے کہا کہ شہر کے ماسٹر پلان کو جدید تقاضوں پر جانچا، حسب ضرورت تبدیل کیا جائے گا ۔انہوں  نے  کہا کہ شہر کی صفائی ، نکاسی آب اور ٹریفک نظام کی اپ گریڈیشن پروگرام کا حصہ ہیں ، تجاوزات کے مکمل خاتمے ، شہر کی تزین و آرائش کا لائحہ عمل پروگرام میں شامل ہے۔

 چیف او ڈی بی ایم نے کہا فیز1 میں ساہیوال، سیالکوٹ کی اپگریڈیشن پر کام جاری ہے۔ فیز2 میں ڈی جی خان، ملتان،بہاولپور،مظفرگڑھ، رحیم یار خان،سرگودھا، راولپنڈی شامل ہیں ۔اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ پر سول سوسائٹی نے مختلف تجاویز دیں۔

اجلاس ممی ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی ، ایم ڈی اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، پی ایچ اے افسران اوور دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔