لاہور، 13 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چودہ اگست کے پُرمسرت موقع پر اہلِ وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں ۔ اس پُر مسرت موقع پر میرا قوم کے نام یہی پیغام ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بھلا کر قائد اعظم، علامہ اقبال اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک جدید فلاحی مملکت بنانے میں اپنا اپنا مثبت کردار نبھانا ہے۔











