اوکاڑہ،25اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نےاکبر روڈ پر قائم زمان پارک کا دورہ کیا اورعوامی دلچسپی اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے سی او ارحم نذیر اورگارڈن سپرنٹنڈنٹ قیصر ناگی زیر نگرانی محکمہ جنگلات کے اشتراک جاری کا م کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں جاری انقلابی شجرکاری مہم تحت پودے لگائے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سلیم صادق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ) نے بھی پودے لگائے۔ قبل ازیں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Home National District News اوکاڑہ:کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم ماحولیاتی حسن اورصحتمند ماحول فراہم کرنے...