میڈیا نمائندوں کا بلوچستان کے تکنیکی تربیتی سینٹر ٹی ٹی سی کا دورہ

14

کوئٹہ 31اگست(اے پی پی): ٹی وی ای ٹی(TVET) سیکٹر سپورٹ پروگرام نے کوئٹہ میں کام کرنے والے ٹی ٹی سی تکنیکی تربیتی مرکز میں میڈیا نمائندگان کا ایک جامع دورے کا اہتمام کیا تا کہ وہ مرکز میں موجود سہولیات کا جائزہ لے سکیں اور ورک پلیس بیسڈ ٹریننگ (WBT) اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے دی جانے والی تربیت کا تجربہ کر سکیں۔ اور یہ تکنیکی تربیتی مراکز نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ GIZ پاکستان اور NAVTTC کی جانب سے بلوچستان میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہیں

 اس موقع پر  تیکنیکی تربیتی مرکز ٹی ٹی سی کے پرنسپل شعیب انور شیرازی نے میڈیا نمائندگان کے وفد کو سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا ۔اس موقع پر پرسنل ٹی ٹی سی شعیب انور شیرازی نے کہا کہ یہ پروگرام یورپی یونین اور وفاقی جمہوریہ جرمنی اور ناروے کی حکومتیں مالی اعانت فراہم کر رہی ہیںاور بوائز ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں (بی ٹی ٹی سی) میں کمپیوٹر آپریٹرز ، ایچ وی- اے سی ٹیکنیشنز اور آٹو الیکٹریشنز جیسے ہنر مند نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔