بہاولنگر،یکم ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اندرون شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور ہفتہ صفائی کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیں۔
ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بہت اہمیت کا حامل پروگرام ہے، اس سے لوگوں کو بھر پور ریلیف حاصل ہوا ہے۔
اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں کامیابی کے بعد پنجاب میں ”خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران و سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی











