سکھر،4ستمبر(اے پی پی ):انسدا دہشت گردی عدالت میں سابق سینیٹرعلامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کورٹ کے جج آنند رام نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں قتل کیس میں استعمال ہونے والی کار پیش نہ کرنے پر کیس کی سماعت اگلی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔











