سکھر: جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام چھ ستمبر(یوم دفاع) حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

19

سکھر۔06ستمبر(اے پی پی ) جمعیت علماءپاکستان سکھر کے زیر اہتمام چھ ستمبر(یوم دفاع) افواج پاکستان کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ جامع غوثیہ رضویہ باغ حیات علی شاہ سکھر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مشرف محمود قادری ، مولانا محمدشہزادقادری، مولانا افضل حسینی و دیگر علماءکرام و مدرسہ ہذا کے سیکڑوں طلباءنے شرکت کی تقریب میں شہداءافواج پاکستان اور ملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی و علماءکرام نے 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1965 کی جنگ کو یاد رکھے یہ قوم سرفروشوں کی قوم ہے جن کے جوش و جذبے کے سامنے گولہ بارود کچھ نہیں بھارت اپنا قبلہ درست کرے اور کوئی ایسی غلطی کرنے کی جرات نہ کرے کہ اس کا نام ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔