سکھر: یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنےکے لئے ہزار فٹ لمبا چرچم لہرایا گیا

24

سکھر، 6 ستمبر(اے پی پی) : ستمبر یوم دفاع افواج پاکستان کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع سکھر کے زیر اہتمام افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 سکھر میں پاکستان زندہ باد ریلی کا آغاز مسلم لیگ فنکشنل ہاﺅس گولیمار سکھر سے ہواجو گلوب چوک لب مہران سکھرپر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ، ریلی میں کارکنان کی جانب سے تاریخ کا سب سے بڑا 1000 فٹ پاکستانی پرچم نکالا گیا، فضاءپاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی ، قومی و ملی نغمات کی بہاریں چھائی رہی۔