ملتان،21 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نےکورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود نے ویکسینیشن سینٹرز کااچانک دورے کیا اور ویکسین کے عمل اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ خواجہ عمیر محمود نے کورونا آن لائن رجسٹریشن کی بھی انسپکشن کی اورکہا ضلع میں کورونا ویکسینیشن کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرواکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔











