اسلام آباد،22ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں“لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سیکھتا ہے اور حالات اس کو متاثر کرتے ہیں، ہمیں اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کا بھی خیال رکھنا چاہئے، انسانی ذہن کیلئے ہر چیز اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنا ممکن نہیں ہے، 70ءکی دہائی میں، میں خوش تھا کہ انسان ترقی کر رہا ہے اور امریکہ ویتنام سے نکل رہا ہے، 80ءکی دہائی میں سابق سوویت یونین افغانستان میں داخل ہوا اور 90ءکی دہائی میں امریکہ مشرق وسطیٰ اور عراق میں داخل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے بھی سوچنا چاہئے، دور اندیش اور دیانتدار قیادت ملک، تجارت اور تمام شعبوں کی ضرورت ہے کیونکہ آپ آج کے معاشرے اور مستقبل کے لئے ذمہ دار ہیں۔











