ہم تبدیلی کے مخالف تمام مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں؛ وزیراعظم عمران خان

12

اسلام آباد،22ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تبدیلی کے مخالف مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین  (ای وی ایم) کی مخالفت کررہے ہیں،ای وی ایم پاکستان کے مسائل حل کر دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کارکردگی  معاہدوں  پر دستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان سب  مافیاز کےسامنے کھڑے ہیں جو تبدیلی نہیں چاہتے ،وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔ ماضی میں ہر الیکشن میں دھاندلی کےالزامات لگے اور متنازع ہوئے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے الزامات کا خاتمہ ہو گا۔ کرپٹ لوگ جو اس سسٹم سے فائدہ اٹھاتے رہے وہ ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے ۔ یہ حکومت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے  مسائل حل ہو جائیں گے ۔