دنیا ڈیجیٹل کی طرف جا رہی ہے کیونکہ یہی مستقبل ہے ؛ وزیراعظم عمران خان

15

اسلام آباد،24ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاں ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل میڈیا انٹرن شپ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا  ڈیجیٹل  کی   طرف   جا رہی ہے  کیونکہ یہی  مستقبل ہے، نوجوان  اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں رہیں اور اپنی سوچ کو بلند رکھیں۔