ملتان،24 ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن،کورونا حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر21 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کر دی گئی ہیں اور 27 بسوں اور ویگنوں کے چالان اور1لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے گاڑیوں کی چیکنگ و آپریشن کی نگرانی کی اور ٹرانسپورٹرز کو کورونا ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مسافروں کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں،ضلع بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے











