پشاور، 26ستمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پشاور حیات آباد حاجی کیمپ میں حاجیوں کے لئے تعمیر کی گئی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام بلاک 3 تعمیر پر 5 کروڑ روپے لاگت ائی ہے ۔ جس میں ہال ، رہائشی کمرے ودیگر چیزیں شامل ہیں ۔ اس نئی بلاک میں حجاج کرام کے لئے تربیت سیشن، ویکسینیش سنٹر ودیگر فراہم کی جائے گی، تاکہ حج جانے والے حجاج کرام کو تربیت کے ساتھ رہائش کے بندوبست کے ساتھ ان کو تماتر سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ حاجیوں کے مشکلات میں کمی آجائے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ حج اخراجات میں اضافہ روپے کی قدر کمی اور سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں اضافہ کی وجہ سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔انہوں نے پشاور حیات آباد حاجی کیمپ میں حاجیوں کے لئے تعمیر کی گئی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے اور بہتر کام کرنے پر ایکسیئن اور دیگر سٹاف کے اقدام کو سراہا۔
پشاور حیات آباد حاجی کیمپ میں حجاج کرام کے لئے نئی رہائشی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر حاجی امیر محمد خان آفریدی پرسنل سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی، ایکسیئن نذیر خان، آل پاکستان پرائیویٹ حج ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسعود شینواری، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی جمال آفریدی اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔











