کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا جعلی زرعی ادویات، کھادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

15

ملتان،29 ستمبر(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا جعلی زرعی ادویات، کھادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم،ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی ٹاسک فورسز کے ذریعے سمپلنگ اور مقدمات درج کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ پیدواری شعبے کو تباہی کا شکار کرنے والے مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کہا زراعت ہماری معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے لئے زراعت کے مثبت کردار سے انکار ممکن نہیں اور کہا زرعی شعبہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ڈویژنل و ضلعی سطح پر ایگریکلچر نقشہ جات بھی بنائے جائیں اور کہا زرعی ادویات اور کھادوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا عامر کریم خاں نے کہا ایگریکلچر ٹاسک فورس کو فعال کرکے کسانوں کو ریلیف دینگے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ذرعی ادویات میں ملاوٹ مافیا کیخلاف امسال24 چھاپے مارے گئے ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ 24 مقدمات درج،13 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ شہزاد ناصر نے کہا کہ 71 لاکھ سے زائد مالیت کی 66643 لیٹر فرٹیلائزرز قبضے میں لیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی میں38 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے، مختلف چھاپوں میں 1186 سیمپل لیکر1 کروڑ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے ابتک ڈویژن میں 453404 کاشتکار کسان کارڈ کیلئے رجسٹر کئے گئے ہیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کی زیر صدارت ڈویژنل زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز،متعلقہ افسران، کاشتکار شریک ہوئے۔