میرپورخاص؛ سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، صفائی کی ابتر صورتحال پر ہوٹلوں کو 30 ہزار کے جرمانے کئے

22

میرپورخاص،29 ستمبر  ( اے پی پی): سندھ فوڈ اتھارٹی میرپور خاص ڈویژن کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز  حق نواز شر کی سربراہی میں اسٹیشن روڈ اور کھپرو روڈ پر 08 قائم مختلف ہوٹلوں پر انسپیکشن کیے۔ صفائی ستھرائی کے اقدامات اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر  مختلف  ہوٹلوں اور  ریسٹورنٹ  پر   مجموعی  طور پر 30 ہزار کے  جرمانے  عائد کئے  اور ہدایات پر عمل کرنے کے لیے 07 دنوں کی مہلت دی ۔