اوکاڑہ؛ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام 29ستمبر عالمی دن برائے امراض قلب اور آگاہی واک کا انعقاد

78

اوکاڑہ،29ستمبر(اے پی پی): پاکستان سمیت دنیا بھرمیں29 ستمبرعالمی یوم قلب کے حوالہ سےمنایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ نے بھی  اس حوالے سے عالمی دن برائے امراض قلب منایا اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔جس میں ڈاکٹر سید سجاد گیلانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ، ڈاکٹر جاویدعطاری اے ایم ایس، ڈاکٹر محمد سجاد انورکارڈیالوجسٹ،ڈاکٹر کاشف میڈیکل سپیشلسٹ پیرامیڈیکس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

واک کےشرکاء سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر سید سجاد گیلانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں دل کودرپیش خطرات اور مناسب علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ برائے عالمی صحت کےاعداد و شمار کے مطابق دنیا میں ہر سال امراض قلب سے ایک کروڑ 75 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زیاہ افراد دل کے امراض سے جاں بحق ہو جاتے ہیں اور

ماہرین کے مطابق احتیاط اور آگاہی نہ ہونے سے دل کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔