صوبے کو ڈینگی،کورونا سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ؛ کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد

10

ملتان، 29 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی،کورونا سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈینگی کنٹرول مہم بارے متحرک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی کنٹرول مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن کو صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے ، جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جائے اور  ضلعی انتظامیہ،محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کی کامیابی بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

 کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مہم میں شریک اہلکاروں کی سرویلنس کیلئے جیو ٹیگنگ کی جائے۔

اجلاس میں ڈی سی عامر کریم خان نے کہا  کہ مقررہ ٹارگٹ سے کم سرگرمیوں پر متعلقہ محکموں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بس ویگن اڈوں پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں اور  ضلع اور تحصیل سطح پر ڈینگی کنٹرول کے انتظامی اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا  محکمہ صحت کی ڈینگی بارے کارکردگی کو کاﺅنٹر چیک بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں ڈینگی آگاہی مہم چلائی جائے۔