ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات کا چنیوٹ کا دورہ

18

چنیوٹ، 29 ستمبر(اے پی پی): ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات  نے  چنیوٹ کا دورہ کیا، ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڈ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعمران عصمت پنوں ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے ضلع میں جاری اسکیموں بارے بریفنگ دی۔ ڈویژنل کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں، اضلاع کے تعارفی دورے پر ہوں، تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائیگا، ڈینگی مہم کو موثر، کورونا ویکسین ڈرائیو کو مکمل کیا جائیگا جبکہ صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر کیا جائے گا۔