ملتان، 03اکتوبر )اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 19 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کر دی گئی ہیں جبکہ 75 ہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئےہیں ۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے ناکہ بندی کرکے 6 بس سٹینڈ اور درجنوں گاڑیاں چیک کیں ، پبلک ٹرانسپورٹ پر 30 ستمبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن مقرر تھی اور کہا کہ کسی مسافر کو بغیر کرونا سرٹیفکیٹ سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا الٹی میٹم دیا ہے۔











