جلالپور، 05 اکتوبر(اے پی پی): دنیا بھر کی طرح جلال پورپیروالہ میں آج ٹیچرز ڈے منایا گیا، دی ایجوکیٹرز سکول سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں آج ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی گئیں ۔
اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دی ایجوکٹرز جلال کیمپس سمیت جلال پور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کی گئیں، دی ایجوکیٹرز سکول میں بچوں نے اپنے سکول ٹیچرز کو سلامی دی اس کے علاوہ کارڈز اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے،اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ استاد کو باشعور معاشرے میں بہترین مقام حاصل ہے کیونکہ استاد ہی ہے جوکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے، اور ہمیں ایک پودے سے تناور درخت بناتا ہے، ہم آج کے دن کے حوالے سے بہت زیادہ خوش ہیں ہم اپنے اساتذہ سمیت دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی معاشرے کی بہترین پرورش کرنے والے اساتذہ ہیں سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔











