خیرپور۔05اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ ٹیموں نے ڈاکٹر متل جوگی، ڈاکٹر رحیم بخش رند، ڈاکٹربرکت علی، ڈاکٹر امر لال و دیگر کی نگرانی میں خیرپور ، گمبٹ ، کنگری، ٹھری میرواہ، فیض گنج، کوٹڈجی، نارو اور سوبھوڈیرو سمیت تحصیلوں سمیت کئی جگہوں پر جاکر لوگوں کو کرونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی،ضلع کے مختلف اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع خیرپور کے اندر مختلف مقامات پر10ہوٹلز، 7دکانیں سیل کردیں جبکہ 527لوگ گرفتار کرکے ویکسین لگوانے کے لئے بھیج دیا، اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر سوبھوڈیرو نے رانی پور میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور این سی او سی کی ہدایات پر یہ کاروائی آنے والے دونوں میں بھی جاری رہیگی، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو خود جاکر ویکسین کرانی چاہیے یہ ان کو وباءسے محفوظ رکھنے میں مدد دیگی۔











