این سی اوسی کی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک

24

لاہور، 6 اکتوبر (اے پی پی): این سی اوسی کی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر ویکسینیٹڈ افراد کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری  نے شالیمار لنک روڈ پر واقع شاپنگ مالز کا دورہ کیا اور  لائم لائیٹ آؤٹ لیٹ کو سٹاف ویکسینیٹڈ نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا جبکہ منی مائنرز کو وارننگ جاری کی گئی۔اس کے علاوہ  گل احمد اور بریزے کی دکانوں پر بھی  پر شکایات موصول ہونے کی وجہ سے سٹاف کو “میں ویکسینیٹڈ ہوں” بیج لگانے کی فوری ہدایت اور وارننگ جاری کر دی گئیں ہیں۔

 اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا  نے ڈی ایچ اے فیز 5 کا دورہ  بھی کیا ۔ہیگن ڈیز، آرامش سیلون اور بلس فلورل اینڈ کیفے کو سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب  نے  گورنمنٹ پراگریسو گرلز ہائی سکول کا ہنگامی دورہ  بھی کیا جہاں ٹیچرز اور سٹاف کو ویکسینیٹڈ پایا گیا ۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد  نے الائیڈ سکول، ماڈرن سکول سسٹم اور امریکن لائسٹف کا دورہ کیا  جہاں  تمام سٹاف ویکسینیٹڈ تھا ۔افسران نے سکولوں میں کلاس رومز میں جا کر بھی دیکھا ،طلبا نے ماسکس پہن رکھے تھے۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ این او سی کی کورونا سے بچاؤ اور ویکسین لگوائے کی پابندی کے حوالے سے ہدایات پر مؤثر عمل درآمد کے لئے افسران سکولوں،شاپنگ مالز اور دیگر مقامات پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کا جائزہ لے رہے ہیں ،جہاں جہاں ضروری ہے موقع پر ایکشن لیا جاتا ہے۔