رینالہ خورد؛ قدرتی آفات سے بچاؤ و آگہی کا قومی دن پر واک، سکولوں میں سیمیناز کا انعقاد

46

رینالہ خورد،8اکتوبر(اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل/ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرمیں قدرتی آفات سے بچاؤ و آگہی کا قومی دن بھرپورجذبے سے منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصدعوام الناس میں شعور آگاہی کو بیدار کرنا ہے کہ حادثات سے نبرد آزما ہونے سے قبل ہمیں کس طرح کی تیاری کرنی چاہیے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس سلسلے میں سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ سے جہاز چوک تک مرکزی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفر اقبال نےکی اسکے علاؤہ اوکاڑہ، رینالہ خورد اوردیپالپور کے بوائز اور گرلز سکولز میں سیمیناز بھی کروائے گیے ہیں.