کوئٹہ 08 (اے پی پی )گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے واقفیت وقت کی اہم ضرورت ہے. گورنر ہاؤس کوئٹہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا مقصد صوبہ کے ذہین اور ملنسار اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت پیدا کر کے اپنے استعداد میں اضافہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں جمعہ کے روز وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا. واضح رہے کہ وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں صوبے بلوچستان کے اٹھائیس اضلاع کے مرد اور خواتین اساتذہ شامل تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وائس آف بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی سے درس و تدریس کے طریقہ کار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے. آخر میں گورنر بلوچستان صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔











