سکھر؛ میونسپل کمشنر علی شیخ کا نکاسی آب کے حوالے سے شکایات پر گڈانی پھاٹک کا دورہ

18

سکھر،13اکتوبر(اے پی پی): میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے گڈانی پھاٹک کے مکینوں کی نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا فوری ایکشن لیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کی ہدایت پر سابق یوسی چیئرمین شفیق پیرزادہ اور متعلقہ عملے کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا، دورے کے دوران انہوں نے اپنی نگرانی میں انڈر گراﺅنڈ پارٹی سے گٹر و نالیوں کی صفائی بھی کروائی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ پمپنگ اسٹیشن کا مستقل بنیادوں پر نہ چلنا ہے، اگر پمپنگ اسٹیشن 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں تو پانی جمع ہونے کی شکایات بھی ختم ہوجائینگی مگر ہم پھر بھی شہریوں کی خدمت کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ کہیں کسی قسم کی کوتاہی نہ رہ جائے۔

انہوں نے سابق یوسی چیئرمین شفیق پیرزادہ کے ہمراہ گڈانی ڈسپوزل کا بھی دورہ کیا اور پمنگ اسٹیشن کو چلوا کر جمع پانی کی نکاسی کروائی۔